حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تنہائی کی اصل وجہ غزہ میں ہونے والا ظلم و بربریت ہے۔ غزہ کے شہید وں کے بے گناہ خون نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں، چاہے کوئی انسان کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو غزہ پر چیخ اٹھا ہے۔ ایران اور حزب اللہ کی فتح کے پیچھے غز ہ کے مظلوموںکا خون ہے،رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای شہید کے خون کی طاقت ہے کہ آج دشمن بے بس ہو چکا ہے۔غزہ کی دو سالہ جنگ میں ہسپتال سکول دفاتر سب تباہ ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ نومولود فلسطینی بچوں کو گولیاں ماری گئیں۔ کسی عرب ملک میں غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے نہیں ہوئے۔ یہ بھی غزہ کے معصوم لوگوں کے خون کی تاثیر ہے کہ ٹرمپ کو نیٹو ممالک نے چھوڑ دیا ہے۔ ٹرمپ اور عرب ممالک تنہا رہ گئے ہیں۔ ایران نے واضح کیا کہ جب تک لبنان میں جنگ بندی نہیں ہوتی ،معاہدہ نہیں ہوگا۔ اب معاہدے میں حزب اللہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ امریکی اور عرب ممالک حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔آبنائے ہرمز پر امریکہ اپنی روایتی منافقت کا مظاہرہ کرکے دنیا کے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے۔
رہبر معظم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سید علی خامنہ ای ولی فقیہہ اور رہبر معظم تھے، ان کے خون سے نہ صرف ایرانی، بلکہ تمام اسلامی مکاتب فکر متحد ہوچکے ہیں۔93 فیصد مسلمانوں نے رہبرمعظم کی حمایت کی ہے۔









آپ کا تبصرہ